جمعرات , 25 اپریل 2024

زلفی بخاری،ایوانکا ٹرمپ ملاقات؛دونوں ممالک کےدرمیان شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک امریکا بین الوزارتی رابطوں میں تیزی آنے لگی،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اور قدم،دونوں ممالک کے بین الوزارتی رابطوں میں تیزی آنے لگی،وزیراعظم کے معاون خصوصی زولفی بخاری اور امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،دونوں ممالک کےدرمیان شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں ایوانکا ٹرمپ نےخواتین کو بااختیار بنانےکے لئےپاکستان کو تعاون کی پیشکش کی، انہوں نےخواتین کی فلاح و بہبود کے لئےپاکستان میں منصوبے شروع کرنےکی خواہش کااظہار بھی کیا، ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر خاص ہیں.

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہناتھا کہ پاکستانی خواتین کوبا اختیار بنانےمیں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پرشکرگزارہیں،پاک امریکا مشترکہ تعاون سےانسانی ترقی کےلئےمواقع پیداکریں گے،مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے،پاک امریکہ تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے،آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔علاوہ ازیں روزگار کی فراہمی،ووکیشنل ٹریننگ، معاشی ترقی کے منصوبوں،نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع کےفروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …