ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادے بندر بن عبدالعزیز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ موجودہ فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی اور ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل کے والد تھے، کئی سالوں سے مستقل علالت ان کی وفات کی وجہ بنی۔مرحوم بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے 10 ویں صاحبزادے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آج دار فانی سے کوچ کر گئے، ان کا مملکت کی سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں تھا اس لئے ان کو کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں کیا گیا۔

وہ کئی سالوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج حالت بگڑنے پر ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل اور موجودہ بادشاہ شاہ سلمان کے بڑے بھائی ہونے کے ناطے یہ خبر ملنے پر حکمران خاندان میں غم کی فضا چھا گئی، مرحوم کی نماز جنازہ آج مسجد الحرم میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …