جمعہ , 19 اپریل 2024

واٹس ایپ پر تصویریں بھیجتے ہوئے کوالٹی برقرار رکھنے کا طریقہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن میں سے ایک ہے۔ اس کے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیو، ڈاکیومنٹ اور دیگر فائلیں دوستوں اور گھر والوں سے با آسانی شیئر کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ کے ساتھ صارفین ایک وقت میں بے شمار تصاویر بھیج سکتےہیں تاہم اس طریقے سے تصاویر بھیجنے کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ اُن کی کوالٹی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

ہائی ریزولوشن اور قیمتی کیمروں سے بنائی گئی تصاویر بھی واٹس ایپ سے بھیجی جائیں تو آپ کے دوستوں کو وہ عام کوالٹی میں ملتی ہیں۔تاہم چند طریقے ایسے ہیں، جن کے استعمال سے صارفین تصاویر بھیجتے ہوئے ان کی کوالٹی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔واٹس ایپ میں ہائی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کے دو آسان طریقے کچھ یوں ہیں:

فائل کو ری نیم کرنا
یہ طریقہ عام طور پر ایک یا چند ہائی کوالٹی تصاویر کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے کیلئے بہتر ہے۔اس کیلئے اپنے فائل منیجر کو کھولیں اور وہ فائل تلاش کریں، جسے آپ ہائی کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں۔اس فائل کو ری نیم کر کے image.doc کر دیں یعنی اس فائل کی ایکسٹینشن .doc کر دیں۔اس کے بعد واٹس ایپ میں اس شخص کے ساتھ چیٹ اوپن کریں، جسے آپ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں۔

اٹیچمنٹ کے ذریعے فائل بھیجنے کا آپشن منتخب کریں اور ڈاکیومنٹ کی مدد سے وہ تصویر، جو اب ڈاکیومنٹ میں بدل چکی ہے، کو منتخب کرکے بھیج دیں۔جس شخص کو آپ نے تصویر بھیجی ہے، اسے بتا دیں کہ اپنے پاس موجود فائل منیجر کے ذریعے تصویر کا نام ری نیم کر کے image.jpg کر لے۔

کئی فائلوں کو کمپریس کرنا
اگر آپ بہت سی ہائی کوالٹی فائلوں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے اپنے فون میں ہائی کوالٹی تصاویر کے فولڈر یا تصاویر کو فائل منیجر یا کمپریشن یوٹیلیٹی سے کمپریس کرلیں۔اس کمپریس فائل کو اٹیچمنٹ کے طور پر اپنے دوست کو بھیج دیں۔ اپنے دوست سے کہیں کہ اس کمپریس فائل کو ڈی کمپریس کر لے۔اس طرح آپ اپنے دوست کو بہت سی فائلیں ایک ساتھ ہائی کوالٹی میں بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …