جمعرات , 18 اپریل 2024

دنیا کا پہلا 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون آئندہ ہفتے متعارف کرایا جائے گا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کا پہلا 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون آئندہ ہفتے متعارف کرایا جارہا ہے۔چینی کمپنی رئیل می نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 اگست کو 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس کواڈ کیمرا فون 8 اگست کو متعارف کرا رہی ہے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں کمپنی نے اسے دنیا کا پہلا 64 میگا پکسل کواڈ کیمرا ٹیکنالوجی فون قرار دیا اور یہ ڈیوائس سب سے پہلے بھارت میں پیش کی جائے گی۔اس فون میں کمپنی کی جانب سے سام سنگ کے 64 میگا پکسل آئی ایس او سیل جی ڈبلیو 1 سنسر استعمال کیا جائے گا جو کہ رواں سال مئی میں پیش کیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ نے اب تک یہ سنسر اپنے کسی فون میں استعمال نہیں کیا بلکہ یہ اعزاز چینی کمپنی کے حصے میں آنے والا ہے۔اس فون کی دیگر تفصیلات تو معلوم نہیں مگر یہ تو واضح ہے کہ اس کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے شیاؤمی کی ذیلی شاخ ریڈمی نے بھی گزشتہ ماہ بہت جلد 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون کو جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ان دونوں کمپنیوں کے درمیان بجٹ اسمارٹ فونز کی تیاری کے حوالے سے مسابقت پائی جاتی ہے اور اب یہی دونوں کمپنیاں 64 میگا پکسل کیمرے والے فون متعارف کرانے والی ہیں۔اس سے قبل شیاؤمی اور ہواوے نے دنیا کے پہلے 48 میگا پکسل کیمرے والے فونز متعارف کرائے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …