ہفتہ , 20 اپریل 2024

داعش کا دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے خواتین کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا فیصلہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی وزارت داخلہ نے عرب اور غیر عرب ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی غرض سے داعش کی بمبار خواتین کے داخلے کی بابت خبردار کیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ڈا‏ئریکٹر جنرل برائے انسد دہشت گردی، ابو علی البصری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ داعش نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے خواتین کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش شام اور تیونس جیسی کاروائیاں چند دیگر عرب اور غیر عرب ملکوں میں بھی انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔البصری نے مزید کہا کہ داعش نے اپنے بعض عناصر کو جن میں زیادہ خواتین ہیں، عمر البشیر کی حکومت کے سقوط سے پہلے سوڈان منتقل کیا تھا تاکہ انہیں آسانی کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب روانہ کیا جاسکے۔

انہوں نے بعض یورپی، افریقی اور ایشیائی ملکوں میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ دہشت گرد گروہ اپنے عناصر کو امریکہ سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …