ہفتہ , 20 اپریل 2024

جاپان کی الیکٹرانک کمپنی نے فضا میں اڑنے اور ٹھہرنے والی کاڑی تیار کرلی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی الیکٹرانک کمپنی نے فضا میں اڑنے اور ٹھہرنے والی کاڑی تیار کرلی جس کی آزمائش کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی این ای سی کارپوریشن نامی کمپنی نے ’پروٹو ٹائپ کار‘ فضا میں اڑنے اور ٹھہرنے والی گاڑی تیار کی جس کا مقصد ٹریفک جام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

کار کی آزمائش کا تجربہ کامیاب رہا جس کے دوران فلائنگ گاڑی نے ایک منٹ تک دس فٹ بلندی پر پرواز کی اور ٹھہری بھی رہی۔ اس گاڑی میں ڈرون جیسے چار پہیے نصب کیے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق گاڑی کا سائز رکشے کے برابر ہے اور یہ بیٹری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گاڑی کو 2023 تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

این ای سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر گاڑی کو صرف سامان کی منتقلی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا مگر اب ماہرین نے اس میں مزید فیچرز شامل کیے جس کے بعد انسان بھی اسے روز مرہ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …