بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو فکسنگ کی آفر، آئی سی سی کی تحقیقات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو فکسنگ کی آفر ہوگئی، مبینہ طور پر پیشکش سابق کرکٹر منصور اختر کی جانب سے دی گئی، منصور اختر نے تردید کردی، کہا کہ فکسنگ کی کوئی آفر نہیں کی، امریکا میں کھیلنے کا کہا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔قومی بیٹسمین عمر اکمل کو ایک بار پھر فکسنگ کی آفر کا انکشاف ہوا ہے، مبینہ طور پر سابق کرکٹر منصور اختر نے کینیڈین ٹی 20 لیگ میں میچ فکسنگ کی پیشکش کی اور کہا کہ جہاں چاہو گے پیسے تمہیں پہنچا دیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عمر اکمل اور منصور اختر کی ملاقات ہوٹل کی لابی میں ہوئی، قومی بیٹسمین نے پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کردی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ہوٹل لابی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نکلوالی گئی۔دوسری جانب منصور اختر نے الزام کی تردید کردی، بولے کہ آئی سی سی کو بتادیا ہے، عمر اکمل کو فکسنگ نہیں امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی۔پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ماضی میں فکسنگ آفرز ملنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …