ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں 75 روپے فی من اضافہ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں 75 روپے فی من اضافہ کردیا۔ ملوں کو گندم 1375 روپے فی 40 کلوگرام فراہم کی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے فلار ملز کو 19 اگست سے مہنگے داموں گندم کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹا بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق سرکاری گوداموں میں 47 لاکھ 95 ہزار ٹن گندم موجود ہے۔ سرگودھا اور اوکاڑہ کا فاضل اسٹاک راولپنڈی،لاہور کی ملوں کو دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …