جمعہ , 19 اپریل 2024

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 30 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 850 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔

100 انڈیکس میں اضافے کے بعد 30 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی اور انڈیکس 30 ہزار 417 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اضافے کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 5 سو 62 پوائنٹس پر آگیا تھا، ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔اس سے قبل 2 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …