ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ؛ متعدد افراد شہید و زخمی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے متعدد بار بمباری کی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صنعا میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر 6 بار بمباری کی اور سعودی عرب کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے بھی ایک کارروائی میں 5 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …