منگل , 23 اپریل 2024

ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر اجتماع کرکے عید غدیر خم کا جشن منایا

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر اجتماع کرکے عید غدیر خم کا جشن انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے صنعا میں یمنی عوام کے اس عظیم الشان جشن کے پروگرام کو براہ راست نشر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام نے بہت بڑی تعداد میں صنعا کی سڑکوں پر اجتماع کرکے عید ولایت یعنی حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب کی ولایت کے اعلان کی سالگرہ کا جشن منایا۔

صنعا کے میئر حمود عباد نے اس موقع پر یمنی عوام کو عید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے گذشتہ پانچ سے یمن پر سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت و پامردی کو خراج تحسین پیش کیا۔ کل اٹھارہ ذی الحجہ مسلمانوں کی ایک بڑی عید یعنی عید غدیر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …