منگل , 23 اپریل 2024

دین اسلام سے اهل بیتؑ کی حمایت نے اس دین کو جاوداں بنادیا:آیت الله حیکم

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)سرزمین نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت الله محمد سعید حکیم نے کہا ہے کہ دین اسلام سےاهل بیت کی حمایت نے اس دین کو جاوداں بنادیا وگرنہ دیگر ادیان کی طرح دین اسلام بھی مٹ گیا ہوتا ۔آیت الله حکیم نے شیعوں سے درخواست کی کہ اس عظیم نعمت ولایت اور ہدایت کی وجہ سے خدا کا شکرانہ ادا کریں اور قوی و ثابت ایمان کے ذریعہ ولایت کی حمایت کریں نیز دین و معاشرے کے حق میں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں اور ائمہ طاھرین کی جانب سے معین کردہ راستہ سے نہ ہٹیں ۔

اس مرجع تقلید نے اخر میں خداوند متعال سے درخواست کی سبھی اپنے دینی وظائف کی انجام دہی میں ایک دوسرے کی مدد کرے اور خداوند متعال ان دنوں اہل بیت علیھم السلام کے زائرین کی زیارتوں کو قبول کرے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …