جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور ناروے کا دنیا میں کثیرالفریقی تعاون کے فروغ پر زور

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی نارویجین ہم منب کے ساتھ ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔محمد جواد ظریف اور اینے ارکسن ساریدے نے اوسلو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کو ضروری قرار دیا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ناروے کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کثرالفریقی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خلیج فارس کے علاقے میں آئل ٹینکر بحران پیدا کرنے کے امریکی الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کی بدامنی کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے متنبہ کیا کہ امریکہ اس علاقے میں جو بھی اقدام کرے گا اس سے کشیدگی اور بدامنی میں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نارویجین ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں خطے کی کشیدگی میں اضافے، ایٹمی معاہدے کی صورتحال، انسانی حقوق اور بہت سے دوسرے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ناروے کی وزیر خارجہ اینے میری ارکسن سوریدے نے دنیا میں دوطرفہ، چند جانبہ اور کثیر الفریقی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ اوسلو کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ چار یورپی ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں بدھ کی شام ناروے پہنچے تھے جہاں سے وہ فرانس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …