جمعرات , 18 اپریل 2024

حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ ہے:عراقی وزیر خارجہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزير خارجہ نے حشد الشعبی کے ٹھکانے پر حالیہ حملوں کو عراقی حاکمیت پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ ہے اور کسی کو عراق کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرحشد الشعبی پر ہونے والےحملوں میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کا پتہ چلا تو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں عراقی دفاع کا حق محفوظ ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ حشد الشعبی عراق کی مسلح افواج کا حصہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …