جمعہ , 19 اپریل 2024

ریکارڈ 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ، علیم ڈار کے اعزاز میں تقریب سجا دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریکارڈ 128ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ برابر کرنے پر علیم ڈار کے اعزاز میں تقریب لاہور میں سجائی گئی۔آئی سی سی الیٹ پینل میں شامل 3بار سال کا بہترین امپائرکا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ سپروائز کرنے کا اسٹیو بکنر کا ریکارڈ گذشتہ دنوں برابر کیا تھا،ان کے مجموعی انٹرنیشنل میچز 377ہوچکے،روڈی کوئٹزن 331ٹیسٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور میں تقریب کے دوران علیم ڈار کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں نے اسٹیو بکنر کو دیکھ کر امپائرنگ شروع کی اور اب ان کا ریکارڈ برابر کرنا اعزاز کی بات ہے، علیم ڈار نے پی سی بی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ امپائرز اور ریفریز کی میچ فیس میں اضافہ کرے تاکہ پاکستان سے مزید ایلیٹ پینل امپائرز سامنے آسکیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ علیم ڈار فخر پاکستان ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی نے کہا کہ پی اینڈ ٹی جیمخانہ نے پاکستان کو کرکٹرز اور امپائرز ہی نہیں آرگنائزرز بھی دیے ہیں۔ تقریب میں جنرل منیجر ویمن کرکٹ شاہد اسلم، سابق کرکٹرزعامر نذیر،اشرف علی، ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی اور بڑی تعداد میں مداحوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …