ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق ہرطرح کی داخلی یا بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے: عراقی وزیراعظم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہرطرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کابینہ کے اجلاس میں عوام ، سرکاری اداروں اور سفارت خانوں کے دفاع کے لئے مسلح افواج ممکل آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق، ہرطرح کی داخلی یا بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

عراقی وزیراعظم عبدالمہدی نے کابینہ کے اجلاس میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اڈوں اور اسلحہ گودام کی حفاظت کے لئے لازمی اقدامات انجام دینے پر تاکید کی۔ عراق کے مختلف علاقوں میں حشدالشعبی کے مراکز پر بار بار کے حملوں کے بعد عراق کے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کی رات حشدالشعبی کے کمانڈروں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کیا تھا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی سے وابستہ فوجی اڈوں کو حالیہ ایک مہینے کے دوران چار بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان حملوں کے بعد حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے اور اگر اس طرح کے حملے پھر ہوئے تو ان کا جواب دیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …