جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، جلد خوشخبری ملے گی: ترجمان طالبان

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور طالبان نمائندوں کے درمیان نویں مرحلے کے مذاکرات قطر میں جاری ہیں، ترجمان طالبان کے مطابق معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔پینٹاگون چیف جنرل جوزف ڈنفورڈ کہتے ہیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان سے امریکا پر حملے نہ ہوں۔ معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جس سے بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام لانے کی کوشش کر رہے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کہ افغانستان شدت پسندوں کا مسکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت افغانستان سے انخلا کا لفظ استعمال نہیں کر رہے، مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی ضرورت تھی جس میں افغانستان بھی شامل ہو۔مارک اسپر نے کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان سے دہشت گرد امریکا پر حملے نہ کریں، افغانستان دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ بھی نہ رہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …