ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا کے سب سے وزنی ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نے ٹیسٹ ڈیبیو کر لیا

جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے وزنی (ہیوی ویٹ )کرکٹر نے ٹیسٹ ڈیبیو کر لیا ہے، ایک سو چالیس کلو وزنی راہقیم کارنوال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے بھاری بھرکم کھلاڑی ہیں۔کارنوال جمیکا ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔آل راؤنڈر کارنوال آف اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ لوئر آرڈر بیٹسمین بھی ہیں۔ ساڑھے چھ فٹ قد کے مالک چھبیس سالہ کارنوال گیند کو زبردست طاقت سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کارنوال کو نہیں کھلایا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ اہم لیکن میچ میں کارنوال کی کارکردگی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …