جمعہ , 19 اپریل 2024

چین نے پاکستانی تاجر کو پہلی مرتبہ 5 سال کا ورکنگ ویزا جاری کردیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے ژیجیانگ کے شہر یی وو کی انتظامیہ نے ایک پاکستانی تاجر اور 3 دیگر غیرملکیوں کو پہلی مرتبہ 5 سال کے لیے ورکنگ ویزا جاری کردیا۔محمد عارف اور افغانستان، اردن اور عراق کے 3 شہریوں پر مشتمل پہلے بیچ کو یی وو کی میونسپل پبلک سیکیورٹی بیورو کے ایگزٹ-انٹری ایڈمنسٹریشن آف بیورو کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کے تحت فرسٹ کلاس ورک پرمٹ دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس پالیسی سے پہلے تاجروں کو صرف ایک سال کے لیے ویزا جاری کیا جاتا تھا۔اس حوالے سے محمد عارف نے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کو بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ یی وو میں مقیم ہیں اور وہ پاکستان سے مختلف اشیا کو درآمد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت نے 200 تاجروں کو 5 سال کام کا ویزا جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس پہلے بیچ کا تھے جس کو یی وو انتظامیہ نے پرمٹ جاری کیا۔

واضح رہے کہ یی وو صارفین کا سامان خریدنے کے حوالے دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کا علاقہ 47 لاکھ اسکوائر میٹرز پر ہے، یہاں 70 ہزار بوتھ ہیں اور مختلف اقسام کی 17 لاکھ اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ہر سال بیرون ملک سے 4 لاکھ سے زائد تاجر یی وو آتے ہیں جبکہ 100 ممالک اور علاقوں سے آئے 13 ہزار سے زائد اوورسیز تاجر اس شہر میں رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …