منگل , 23 اپریل 2024

اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی صنعت سے وابستہ معروف کمپنی اٹلس ہنڈا نے ماہ ستمبر 2019ء میں اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے اٹلس ہنڈا کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق گزشتہ روز یکم ستمبر سے ہو چکا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور معیشت کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی نئی قیمت 74 ہزار 900 کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی دیگر پراڈکٹس سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 78 ہزار 900، پرائیڈر 101,500، سی جی 125، 124,500، سی جی 125 سیلف، 146, 900,، سی بی 125 ایف، 170,500 اور سی بی 150 کی قیمت 640,000 تک بڑھا دی گئی ہے۔خیال رہے اس سے قبل ہنڈا اٹلس کی موٹر سائیکلوں کی قیمت قدرے کم تھی جو نیچے ٹیبل میں درج ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …