ہفتہ , 22 جنوری 2022

اسرائیل کی جنگی کشتی لبنان کی سمندری حدود میں داخل؛ حزب اللہ کی فائرنگ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی جنگی کشتی لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی جس پر حزب اللہ نے فوری رد عمل کیا ۔مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جنگی کشتی لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی جس پر حزب اللہ نے فوری رد عمل ظاہرکیا اور اسرائیل کی جنگی کشتی کو لبنان کی سمندری حدود سے خارج ہونے پر مجبور کردیا۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی کشتی پر اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ اسرائیل نے اس خبر کے بارے میں ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …