جمعرات , 27 جنوری 2022

مصباح الحق کو دو عہدے دینا درست نہیں ہے;جاوید میانداد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کےعظیم کھلاڑی اور کوچ جاوید میاںداد کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو دو عہدے دینا درست نہیں ہے، مصباح کو پہلے تجربہ دیں پھر جو دینا ہے وہ دیں۔کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت میں میاںداد نے کہا کہ بیرون ملک سے لوگ لاکر فیصلے کرائے جا رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پی سی بی کا احتساب کیا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک فوج سمیت تمام اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری فوج سے پوری دنیا گھبرائی ہوئی ہے، پاکستانی قوم ایک ہو گئی ہے اور بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یاسر شاہ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں بے گناہ قرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں لیگ اسپنر …