ہفتہ , 20 اپریل 2024

ملنگا نے 4 گیندوں پر 4 کیوی بلے بازوں کو ٹھکانے لگا دیا

کینڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر لسیتھ ملنگا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے دوران مختصر فارمیٹ میں دوسری ہیٹرک کی بدولت اپنی ٹیم کو 37 رنز سے فتح دلادی اور مرد میدان کا ایوارڈ بھی لے اڑے لیکن تین میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ نے دو، ایک سے جیت لی۔

سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ مچل سنٹنر اور ٹوڈ ایسٹل نے تین، تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جوابی اننگز میں کیویز نے ابھی 15 رنز بنائے تھے کہ لسیتھ مالنگا نے اپنے دوسرے اوور میں 12 رنز بنانے والے کالن منرو کے بعد لگاتار گیندوں پر ہمیش ریدر فورڈ، کالن ڈی گرینڈہوم اور روز ٹیلر کو برطرف کے چار گیندوں پر چار وکٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا اور پوری حریف ٹیم اس کاری حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے 16 اوورز میں 88 رنز پر محدود ہو گئی

۔ملنگا نے چار اوورز میں چھ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مختصر فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنیوالے لسیتھ ملنگا ون ڈے کرکٹ میں بھی تین ہیٹرکس کے ساتھ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ ہیٹرکس کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …