جمعہ , 19 اپریل 2024

حکومت نے تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق تندروں کے صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے، اس سلسلے میں اوگرا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوجائے گا جب کہ تمام روٹی تندور کمرشل صارفین جنہوں نے اضافی ریٹ کے ساتھ بل جمع کرائے ہیں وہ صارفین بلوں کی درستگی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفاتر سے رجوع کریں تاکہ ان کے گیس کے بل ہرانے نرخوں کے حساب سے ایڈجسٹ کر دیے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ایک برس کے دوران گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے ، رواں سال کے بجٹ میں کئے گئے اضافے کے بعد تندور کی روٹی مہنگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …