ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا اورانٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30467 کی سطح پر بند ہوا، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی،مہنگائی کی روح توقعات سے کم رہنے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا،100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار467 کی سطح پر بند ہوا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن 105 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار187 ارب روپے ہو گئی۔

دوسری جانب ڈالر کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 156.85 سے کم ہوکر 156.32 پیسے ہر بند ہوا جبکہ اوپن ایکسچینج میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …