ہفتہ , 4 فروری 2023

حشد الشعبی نے ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔حشدالشعبی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون طیارہ عراقی سیکورٹی فورس کے خلاف حملہ کرنا چاہتا تھا۔عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بدھ کو بھی ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کی خبر دی تھی۔پچھلے چند ہفتے کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس کی چھاؤنیوں اور اسلحہ خانوں کو کئی بار حملوں کا نشانا بنایا جا چکا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس نے کہا ہے کہ ان حملوں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے اور ایسے واقعات کی تکرار کی صورت میں اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کی سوڈان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو …