ہفتہ , 20 اپریل 2024

لبنان میں اسرائیلی جاسوس گرفتار

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے سیکیورٹی ادارے نے گزشتہ روز جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے لبنان میں اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کیے جانے کی خبر دی ہے۔اس بیان میں آیا ہے کہ “عامر الیاس فاخوری” نامی شخص جو اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہا تھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کے مطابق، مبینہ شخص نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ اس نے سن ۲۰۰۰ میں مقبوضہ فلسطین سے اسرائیلی پاسپورٹ حاصل کیا اور اس کے بعد لبنان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کا کام شروع کیا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے صارفین نے لبنانی حکومت سے اسرائیلی جاسوس کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …