منگل , 23 اپریل 2024

اقتدار کی بقاء کے لیے نیتن یاھو کی انتخابات جیتنے سرتوڑ کوشش

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں کل منگل کے روز عام انتخابات ہوئے جن میں اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے حامیوں کو برتری حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ 5 ماہ کے دوران ہونے والے یہ دوسرے انتخابات ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا جو کئی علاقوں میں رات 10 بجے تک جاری رہا۔

طویل عرصے سے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک بار پھر وزارت عظمی سنبھالنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہیں سابق چیف آف اسٹاف بینی گینٹز اور ان کے اتحاد "بلیو اینڈ وائٹ” کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔نتین یاہو اس مرتبہ انتخابات میں سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ انتخابات ممکنہ طور پر دس برسوں سے جاری اسرائیلی سیاست کے میدان میں نیتن یاہو کے غلبے کو ختم کر سکتے ہیں۔

سروے رپورٹوں کے مطابق اگرچہ بینی گینٹز اور بنیامین نیتن یاہو کی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے تاہم سابق وزیر دفاع ایوگدور لیبرمین کے زیر قیادت دائیں بازو کی شدت پسند جماعت "اسرائیل بیتینو” بھی اتحادی بنیادوں پر اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

غالب گمان ہے کہ نیتن یاہو کی شکست کی صورت میں بھی اسرائیل کی جانب سے امن عمل میں اختلافی امور کے حوالے سے پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ فلسطینیوں کے ساتھ امن عمل پانچ برس قبل ڈھیر ہو گیا تھا۔

انتخابات میں کامیابی کے امکانات بڑھانے کے لیے نیتن یاہو نے چند روز قبل ایک اعلان میں کہا کہ جیت کی صورت میں وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع وادی ارن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں فلسطینی اپنے لیے ایک ریاست قائم کرنے کے واسطے کوشاں ہیں۔تاہم بینی گینٹز کی جماعت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے بلاک کو مضبوط بنانے پر کام کرے گی۔ غرب اردن کو اسرائیل کے لیے "مشرقی سیکورٹی سرحد” شمار کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ انتخابات کی کال رواں سال اپریل میں انتخابات کے بعد اتحاد تشکیل دینے میں نیتن یاہو کی ناکامی کے بعد دی گئی۔ انتخابات میں لیکوڈ پارٹی اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی دونوں نے ، 35 نشستیں حاصل کی تھیں۔ اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی مجموعی تعداد 120 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …