ہفتہ , 20 اپریل 2024

صیہونی وزیر اعظم کی ایک اور نازیبا حرکت !کتاب کا فوٹ ریسٹ کے طور پر استعمال

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی وزیر اعظم نے ایک کتاب کو فوٹ ریسٹ کے طور پر استعمال کیا!صیہونی ٹولے کے سرغنہ بنیامن نتن یاہو نے واللا ویب سائٹ کی صحافی تال شالو کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک کتاب اپنے جیتوں کے نیچے رکھ کر اسے اسے ایک فوٹ ریسٹ (footrest) کے طور پر استعمال کیا۔یہ کتاب ایک اسرائیلی مصنف جدعون عفرات کی لکھی ہوئی ہے جس کا عنوان تھا ’’One Hundred Years of Art in Israel‘‘

عفرات نے بنیامن نتن ہایو کی اس نازیبا حرکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی کو یہ پسند نہیں کہ اسے پیروں تلے روندا جائے۔شک نہیں کہ جہاں ادبی کتابیں پیروں تلے روندی جاتی ہوں وہاں پر علمی شخصیتوں اور دانشوروں کی بھی کوئی حیثیت نہیں پوگی اور انہیں بھی پیروں تلے روندا جائے گا۔فلسطین پر قابض غاصب ریاست اسرئیل کے سرغنہ کو اپنی از نازیبا حرکت کے بعد خاصے اعتراضات کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …