بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب کے مہنگے امریکی ہتھیار یمنی ڈرونز کے سامنے ناکارہ ثابت:رائٹرز

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے امریکہ سے اپنی حفاظت کے لئے بڑے ہی مہنگے ہتھیار خریدے تھے اور اسے امریکہ کے مہنگے ہتھیاروں پر بڑا ناز تھا لیکن یمن کے ڈرونزطیاروں نے سعودی عرب کے مہنگے ہتھیاروں کو ناکارہ ثابت کردیا۔رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے مغربی ممالک سے اسلحہ خریدنے کے لئے اربوں ڈالر صرف کئے ہیں ۔ عرب ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ سے دفاعی میزائل سسٹم کی خرید میں اربوں ڈالر صرف کئے، بقیق پر حملے کے وقت وہ میزائل کہاں تھے؟

رائٹرز کا کہنا ہے کہ 1990 اور 91 میں عراق کے سابق معدوم صدر صدام نے کویت کی آئل فیلڈ کو تباہ کیا تھا اور اس کے بعد سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ بدترین حملہ ہے۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے گذشتہ سنیچر کو سعودی عرب کے علاقہ بقیق اور الخریص میں تیل کی دو تنصیبات پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا جس کے بعد سعودی عرب کی تیل کی سپلائی نصف سے بھی کم سطح تک پہنچ گئی ہے۔ آج بڑے شیطان امریکہ پر فخر اور ناز کرنے والے سعودی عرب کو دنیا میں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …