ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان میں ووٹنگ کا عمل مکمل

کابل: افغانستان میں سنیچر کو صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے ۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے لئے سہ پہر تین بجے تک کا وقت مد نظر رکھا گیا تھا لیکن اس میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی اور پانچ بجے تک ووٹنگ جاری رہی ۔اس رپورٹ کے مطابق سنیچر کو صدارتی الیکشن میں پولنگ کے لئے چار ہزار پانچ سو مراکز قائم کئے گئے تھے۔دوسری جانب افغانستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو انجام پانے والے صدارتی انتخابات میں بارہ امیدوار میدان میں تھے لیکن بتایا گیا ہے کہ اصل مقابلہ موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …