بدھ , 24 اپریل 2024

چمن میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما کی موت نو افراد زخمی

 

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔چمن کے اسسٹنٹ کمشنریاسر دشتی نے جے یو آئی رہنما کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اس بم دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما اور ایک بارہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد ہلاک اور نو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکا چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہوا جس کے باعث وہاں موجود گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جو سڑک کنارے ہی کھڑی کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مولوی حنیف کو ہی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …