ہفتہ , 20 اپریل 2024

فوجی پریڈ دکھانے کےلیے لاکھوں ٹی وی مفت تقسیم

بیجنگ: چینی حکام کی خواہش ہے کہ اس بار شاندار فوجی پریڈ کو پورا چین اپنے ٹی وی سیٹ پر دیکھے اور اس کے لیے انتہائی غریب گھرانوں میں 6 لاکھ 20 ہزار ٹی وی تقسیم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنے اقتدار کی 70 ویں سالگرہ منارہی ہے جس پر رنگا رنگ تقاریب کا آغاز ہوگا اور اس ضمن میں ایک یادگار اور منظم فوجی پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔

مغربی ذرائع ابلاغ کےمطابق چین اس موقع پر اپنے خاص فوجی و عسکری ہتھیاروں کی نمائش بھی کرے گا جن میں انتہائی جدید ترین ڈرون، میزائل اور دیگر آلات شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں کو اس نمائش اور پریڈ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

جہاں پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت نے محسوس کیا کہ اگر اس منظر سے خود چینی محروم رہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اسی بنا پر مختلف حکومتی محکموں نے چین میں مقامی طور پر بنے 32 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے غریب گھرانوں میں تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اسے مغربی تجزیہ کاروں نے لوگوں کو ذہن کنٹرول کرنے سے تعبیر کیا ہے لیکن چینی حکومت اب تک لاکھوں گھرانوں میں ٹی وی پہنچا چکی ہے۔

چینی عوام بھی اس پریڈ کی گرمجوشی سے منتظر ہیں اور اس سے قبل جنوبی چین کے سمندر میں چینی بحریہ اپنی اہم مشقوں کا مظاہرہ کرچکی تھی اور 2017ء میں منگولیا کے ریگستانوں میں بھی فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …