جمعرات , 30 مارچ 2023

حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملوں میں اسرائیل ملوث

بغداد: عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حشد العبی کے ٹھکانوں پر محلوں میں اسرائیل ملوث ہے۔

وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حشد العبی کے ٹھکانوں پر محلوں میں اسرائیل ملوث ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عراق کی رضاکار تنظیم حشد الشعبی پر ہونے والے ڈرون حملوں ميں اسرائیل ملوث ہے۔ عادل عبدالمہدی نے کہا کہ جنگ کا شروع کرنا آسان ہے لیکن اس کا خاتمہ اور اس سے خارج ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں اور مذاکرات کے لئے کسی بھی ملک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں عراق بھی حاضر ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …