جمعرات , 18 اپریل 2024

سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی پرواز بلند رہی اور قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 1510 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشدکے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ کی قیمت 87 ہزار 700 اور دس گرام کے بھاؤ 75 ہزار 188 روپے تک پہنچ گئے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی خرید و فروخت نئی قیمتوں پر ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 17 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …