جمعہ , 19 اپریل 2024

سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کی شہادت

سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کی شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ایک روایت کے مطابق 7 صفر جبکہ بعض دیگر روایات کے مطابق 28 صفر فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کا یوم شہادت ہے۔ تاہم ایران، پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں 28 صفرکو حضرت امام حسن مجتبی (‏‏ع) کا یوم شہادت منایا جاتا ہے

ایام عزا اورامام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں اور مقامات مقدسہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں۔

عراق خاص طور سے کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں غم کی اس تاریخ کی مناسبت سے مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …