جمعہ , 19 اپریل 2024

مہنگے گھر اور گاڑیاں رکھنے والوں کی شامت آگئی

اسلام آباد : مہنگےگھراور گاڑیاں رکھنے والوں کی شامت آگئی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) نے دو کنال سے بڑے 1165 گھر اور 1153 مالکان کو نوٹس جاری کردیئے اور مالکان کوٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) نے مہنگے گھر اور گاڑیاں رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، فیصل آباد میں دو کنال اور بڑے 1165 گھر ، 1153 مالکان کو نوٹس بھیج دیے۔

ایف بی آر نے دو کنال سے بڑے گھروں کے مالکان کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایف بی آر نے 2400 سی سی اور زائد ہارس پاور کی گاڑی رکھنے والے 139 شہریوں کو بھی نوٹس جاری کئے جبکہ مہنگی گاڑی مالکان سے بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ کا کہنا ہے کہ نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب جعلی سیلز ٹیکس انوائسسز جمع کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اس حوالے سے فوجداری کارروائی شروع کردی گئی ہے ، سخت کارروائی کے بارے میں پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …