ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں دو مزید پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض: سعودی عرب میں دو مزید پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عدالت میں دونوں پاکستانی شہریوں غلام قمر اور محمد اکبر نے ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق ستمبر2019 تک 21 پاکستانیوں سمیت134 افراد کے سر قلم کیے گئے۔

یاد رہے چند روز قبل جے پی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ بلال کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب قریبی اتحادی ہونے کے باوجود پاکستانی شہریوں کے سرقلم کرکے انسانی حقوق کی سگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دیگر اقوام سے زیادہ پاکستانیوں کو سزائے موت دیتا ہے، اس نے 2 ہزار 107 قیدیوں کی واپسی کا وعدہ ہی پورا نہیں کیا بلکہ انہیں سزائے موت دینی بھی شروع کردی ہیں، پاکستانی حکومت کو ان افراد کی رہائی اور باحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …