ہفتہ , 20 اپریل 2024

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو چانس دے کر مصباح نے غلطی نہیں کی: وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قائم کردہ کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی حمایت میں بول پڑے۔

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی حیران کیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کی طویل عرصے بعد واپسی ہوئی ہے لیکن ایک بار پھر دونوں بلے باز کارکردگی نہ دکھاسکے۔

عمر اکمل دونوں میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور احمد شہزاد بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے، ان کی بری کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے تو وہیں مصباح الحق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

تاہم اب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم دونوں کھلاڑیوں کو موقع دینے پر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی حمایت میں بول اٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو چانس دے کر مصباح نے کوئی غلطی نہیں کی، ٹاپ رینک ہوکر 10 اہم کھلاڑيوں سے محروم ٹیم سے ہارنا حیرت انگيز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کا سب کو افسوس ہے لیکن مصباح الحق ابھی آئے ہیں اور ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی حرج نہیں، انہیں پورا موقع دینا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …