بدھ , 24 اپریل 2024

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے حملے شروع

دمشق: شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج نے اپنے حملے شروع کردئے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں فوجی کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گرد گروہ داعش اور پی کے کے کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حملے کا مقصد جنوبی سرحدوں پر دہشت گردوں کے کوریڈور کو ختم کرنا ہے – شام میں ترک فوج کے حملے پر عالمی سطح پر ردعمل سامنے آرہا ہے – ایران نے پہلے ہی شام میں ترک فوج کی کارروائیوں کی مخالفت کا اعلان کردیا تھا ۔ یورپی یونین نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اپنی فوجی کارروائی روک دے شام نے ترک فوج کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قراردیا ہے ۔ شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا ہے شام کی حکومت اور عوام وطن کا دفاع کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں اور ترکی کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ روس نے بھی ترکی کو شام میں فوجی کارروائی کی بابت خبردار کیا ہے۔ روسی صدر کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ کردوں کے زیرکنٹرول علاقے کی جیلوں میں داعش کے عناصر کی رہائی کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …