پیر , 25 اکتوبر 2021

سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کردیا

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ونیندو ہسارنگا کو دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13رنز سے شکست دے دی، 148 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی، حارث سہیل کے 52 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ

بلغراد: نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ کر …