جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

کل سستا ہونیوالا سونا آج پھر مہنگا ہوگیا

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا گزشتہ روز سستا ہوا تاہم آج قیمت دوبارہ بڑھ گئی، نرخ فی تولہ 250 روپے اور فی اونس 5 ڈالر بڑھ گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ 250 روپے اضافے سے 87 ہزار 450 روپے اور 10 گرام سونا 214 روپے بڑھ کر 74 ہزار 974 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1507 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے جبکہ 10 گرام 900 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.74 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فورڈ موٹر کا بھارت میں اربوں ڈالر نقصان، مینوفیکچرنگ ختم کرنے کا اعلان

نئی دہلی: فورڈ موٹر کمپنی بھارت میں اپنی مینوفیکچرنگ ختم کررہی ہے اور اس کے …