منگل , 23 اپریل 2024

برطانوی شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیگا

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ دورۂ پاکستان کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھی جائے گا، جہاں ان کے اعزاز میں پی سی بی کی جانب سے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

برطانوی شاہی جوڑا 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے ساتھ کئی تقاریب میں شرکت بھی کریں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورکے دورے کو حتمی شکل دے دی، شاہی جوڑا این سی اے میں 40 منٹ گزارے گا، برطانوی مہمان جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھیں گے۔

حکام کے مطابق برطانوی شاہی مہمانوں کے اعزاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں پی سی بی حکام، سابق اور موجودہ اسٹار کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست …