ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہمارا دورہ پاکستان پوری دنیائے کرکٹ کیلئے پیغام ہے، سری لنکن کوچ

سری لنکن ٹیم کے کوچ رمیش رتنائیکے نے بہترین انداز میں میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سری لنکا سمیت دنیا کی دیگر کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔

10 سال قبل مارچ 2009 میں پاکستان کے دورے پر آئی سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

6 سال بعد بتدریج کرکٹ کی بحالی کا عمل شروع ہوا اور پاکستان سپر لیگ کے میچز، چند غیر ملکی ٹیموں اور ورلڈ الیون کے دورے کے بعد ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا عمل شروع ہوا۔

گزشتتہ ماہ سری لنکن ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان پہنچی اور پاکستان میں تمام چھ میچز کا بہترین سیکیورٹی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

سری لنکن ٹیم نے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے ٹی 20 سیریز میں عالمی نمبر ایک پاکستان کو کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی تھی۔

سری لنکا روانگی سے قبل رمیش رتنائیکے نے پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان بہت اچھا رہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی واحد ٹیم نہیں ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست …