جمعرات , 18 اپریل 2024

اردوغان نے ٹرمپ کے توہین آمیزخط کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے۔ ترک صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق صدر اردوغان نے ٹرمپ کے خط کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ خط کی تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خط 9 اکتوبر اور ترکی کی طرف سے شام کے کردوں پر فوجی حملے کے ایک دن بعد لکھا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردوغان کو تحکمانہ انداز میں کہا کہ اکھڑ اور احمق مت بنو، انسانیت کے انداز سے اقدام اٹھایا تو تاریخ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے گی، اچھے اقدام نہ ہوئے تو تاریخ آپ کو شیطان کی حیثیت سے یاد کرے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو لکھا کہ آپ ہزاروں افرادکو مارنے کا ذمہ دار نہیں بنناچاہتے، میں بھی ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا۔ خط کے اختتام پر امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو فون کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر نے خط کو پڑھنے کے بعد ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …