ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 35 افراد جاں بحق

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ مدینہ منورہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث جانی نقصان ہوا، بس میں 39 مسافر سوار تھے۔ سعودی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو الحمنا اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …