جمعرات , 30 مارچ 2023

امریکی فوجیوں کو عراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں

بغداد: امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

عراقی فوج نے آج ایک بیان صادر کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی کو عراقی کردستان کے ذریعہ عراق سے خارج ہونے کا حق ہے لیکن عراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی شام سے خارج ہوکر عراق کے صوبہ کردستان میں داخل ہوگئے ہیں ۔ ادھر عراق کے نیم خود مختار علاقہ کے سربراہ نچیروان بارزانی نے امریکی فوج کے شامی کردستان کے علاقہ سے خارج ہونے کو نا پسندیدہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے شکر گزار ہیں جس نے کردستان کی حفاظت میں ہمارا ساتھ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …