ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق کے سیاسی ڈھانچے میں اصلاحات کے پروگرام پر فوری طور پر عمل در آمد کا اعلان

بغداد: عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ملک کے سیاسی ڈھانچے میں اصلاحات کے پروگرام پر فوری طور پر عمل در آمد کی اطلاع دی ہے ۔

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے انسداد بدعنوانی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انھوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ عوام کو بدعنوانی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائےگا۔یاد رہے کہ عراق کے بعض شہروں میں عوام نے اربعین سے پہلے، بدعنوانی، اقتصادی بدحالی اور عوامی خدمات کے مناسب نہ ہونے کے خلاف مظاہرے شروع کئے تھے جنہیں بعض عناصر نے منحرف کرکے، تشدد میں تبدیل کر دیا تھا ۔ عوامی مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے ۔ پھر وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی جانب سے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے اور ضروری اصلاحات انجام دینے کا وعدہ کئے جانے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …