ہفتہ , 20 اپریل 2024

ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ترک صدر

 

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق ترک صدر نے یہ اعلان انقرہ میں ایک خطاب کے دوران کیا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ خاتون کو کب اور کیسے گرفتار کیا گیا یا ان کی شناخت کیسے ہوئی۔

رجب طیب اردوان نے بغدادی کو ہلاک کرنے کے لیے مواصلاتی مہم کی قیادت پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ہم نے اس حوالے سے کوئی شور و غل نہیں کیا، جبکہ میں یہ اعلان پہلی بار کر رہا ہوں۔’

ترک صدر کی جانب سے البغدادی کی اہلیہ کی گرفتاری کا اعلان داعش کے سابق سربراہ کی بڑی بہن راسمیہ عَواد کی گرفتاری کے چند روز بعد ہی سامنے آیا ہے۔

راسمیہ کو شام کے شمال مغربی صوبے حلب کے قصبے عَزاز سے ترک فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ 65 سالہ راسمیہ کو عزاز کے قریب ایک چھاپے میں حراست میں لیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ داعش کے اندرونی کاموں پر ابوبکر بغدادی کی بہن سے اہم معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔’

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …