ہفتہ , 20 اپریل 2024

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروادی

سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل آسان بناتے ہوئے گروپ سے متعلق نئی ’پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کروادی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں نئی پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیش رفت سے صارفین کوگروپس میں شامل ہونے یا نہ ہونے کااختیار مل گیا ہے۔

نئی پرائیویسی سیٹنگ کے ذریعے صارفین خود فیصلہ کریں گے کہ کون انہیں گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔
اس پرائیویسی سٹینگ کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی پرائیویسی میں جاکر گروپ کے آپشن پر کلک کریں، یہاں صارف کے لیے تین آپشنز دیے گئے ہیں۔

ان آپشنز میں ایوری ون، مائی کنٹیکٹ اور مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ شامل ہیں۔ مائی کنٹیکٹ آپشن کے انتخاب کی صورت میں وہ صارفین جو آپ کی ایڈریس بک یعنی’کنٹیکٹ لسٹ‘ میں شامل ہوں گے وہ آپ کو گروپ میں ایڈکرسکیں گے۔

مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ کے ذریعے آپ کی ایڈریس بک میں شامل صارفین پر آپ کو اضافی کنٹرول حاصل ہو جائے گا، یعنی آپ کی مرضی کے مطابق کون سا ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل کرے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ نئی سیٹنگ محدود صارفین کے لیے ہے تاہم کچھ وقت بعد دنیا بھر کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …